تیل کی دریافت: ’سیاہ سونا‘

تیل کی دریافت: ’سیاہ سونا‘ دنیا کی سب سے قیمتی شے کیسے بنا؟

خام
،تصویر کا کیپشن

تیل کی قیمت ہی دنیا کی شاید سب سے اہم قیمت ہے جس پر دوسری قیمتیں منحصر کرتی ہیں

27 اگست 1859 کو ایک اہم پیغام بھیجا گیا۔ اس پیغام سے امریکی تاجر ایڈون ڈریک کی مالی مدد کرنے والے کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ پیغام کچھ یوں تھا: ’اپنے قرض ادا کرو ،شکست تسلیم کر لو اور گھر چلے جاؤ۔‘

ڈریک ’راک آئل‘ کی تلاش کر رہے تھے۔ یہ ایک قسم کا بھورے رنگ کا خام تیل ہے جس کے بلبلے مغربی پنسلوینیا کی زمین پر دیکھے گئے تھے۔

ڈریک کا ارادہ اس ’راک آئل‘ سے مٹی کا تیل نکالنا تھا تاکہ لیمپ روشن کیے جا سکیں۔

اس دور میں لیمپ روشن کرنے کے لیے وھیل سے کشید تیل استعمال ہوتا تھا جو رفتہ رفتہ مہنگا ہوتا جا رہا تھا۔

بہر حال پیغام موصول ہونے سے قبل ہی ایک کھدائی کے دوران تیل مل گیا اور جب وہ تیل نکلا تو اس کا زور اس قدر تھا کہ اس کا فوارہ زمین سے 21 میٹر کی بلندی تک پہنچ رہا تھا۔

اس واقعے نے وھیل مچھلیوں کی زندگی بچا لی اور دنیا میں ایک بڑی تبدیلی کا آغاز ہوا۔

تیل
،تصویر کا کیپشن

جب تیل نکلا تو اس کا زور اس قدر تھا کہ اس کا فوارہ زمین سے 21 میٹر کی بلندی تک پہنچ رہا تھا

تیل کی دریافت کے ایک سال بعد

جہاں ڈریک کو تیل ملا اس سے چند کلومیٹر جنوب میں چند ایسی چیزیں وقوع پزیر ہوئیں کہ اس بات کا اشارہ ملنے لگا کہ مستقبل میں کیا ہونے والا ہے۔

نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق جب سنہ 1864 میں پنسلوینیا کے شہر پِٹ ہول میں تیل کی دریافت ہوئی اس وقت وہاں درجنوں میل کے دائرے میں 50 افراد بھی آباد نہیں تھے۔

لیکن تیل کی دریافت کے ایک سال کے اندر ہی پِٹ ہول شہر میں دس ہزار افراد رہائش پذیر ہو گئے۔ 50 ہوٹل، ملک کے مصروف ترین ڈاکخانے میں سے ایک پوسٹ آفس، دو ٹیلی گرام سٹیشن اور درجنوں قحبہ خانے کھل گئے۔

بدلے ہوئے حالات میں وہاں چند لوگ رئیس ہو گئے۔ لیکن پِٹ ہول ایک حقیقی اقتصادی شہر کی دیگر ضروری شرائط پر پورا نہیں اترتا تھا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ ایک سال کے اندر پٹ ہول کی چمک ماند پڑ گئی۔

پِٹ ہول کی تیل پر منحصر معیشت زور نہیں پکڑ سکی تاہم تیل کے لیے ہماری پیاس بڑھتی اور مزید بڑھتی چلی گئی۔

پِٹ ہول شہر
،تصویر کا کیپشن

پِٹ ہول شہر کا اس وقت کا منظر جب وہاں تیل کی معیشت کا دور دورہ تھا

www.timen2.blogspot.com

Comments

Popular posts from this blog

کراچی کے علاقے گرو مندر میں آخر مندر کہاں ہے؟

سچ میں ’گُرو مندر‘ دراصل ایک گرودوارہ تھا

یورو5 پٹرول اور ڈیزل کیا ہے؟